Live Updates

برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کے دیوالیہ پن ہونے کی مدت ختم کر دی

بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، محکمہ ٹیکس کی تصدیق

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 15 مئی 2025 12:28

برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے حسن نواز کے دیوالیہ پن ہونے کی مدت ختم کر دی
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مئی 2025)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن ہونے کی مدت ختم کر دی،بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے،سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔

محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی ہے کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے۔دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔حسن نواز نے تقریباً 10 ملین پاونڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔حسن نواز نے موقف دیا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے باوجود ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس سرکاری گزٹ میں حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی گئی تھیں۔دیوالیہ پن ختم ہونے کے قانونی طور پر قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت نہیں رہتی اور قرض لینے والوں کو قرض کی واپسی سے روک دیا جاتا ہے۔یہ بھی بتایاگیا کہ میڈیا کے بعض حلقوں نے منفی انداز میں رپورٹنگ کر کے حسن نواز شریف کے کاروباری معاملات کو غکط رنگ دیا تھا، دوران تفتیش برطانوی محکموں نے اس حوالے سے زیرو کرپشن اور زیرو بد انتظامی دیکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبتایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی برطانیہ میں موجود ساتوں کمپنیاں تحلیل کردی گئیں تھیں۔وہ برطانیہ میں 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جاچکا تھا جبکہ 5.2 ملین پاو¿نڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔حسن نواز کو اپریل 2024 میں بینک کرپٹ قرار دیا گیا تھا اب ان کی سب سے بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ کو بھی تحلیل کردیا گیا تھاجس کا 20 مئی سے اطلاق ہوگا۔حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات