بلاول بھٹو زرداری سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نثار کھوڑو کی ملاقات

پیر 4 اگست 2025 18:03

بلاول بھٹو زرداری سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نثار کھوڑو کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیر کو سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نثار کھوڑو نے سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوںنے بتایا کہ سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایک سال میں وفاقی و صوبائی مختلف ڈیپارٹمنٹ سے 20 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کے الیکٹرک، اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری سمیت دیگر اداروں سے سندھ حکومت کو 20 ارب واجب الادا روپے واپس دلوائے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل نے تسلیم کیا کہ پہلے کبھی اتنی زیادہ ریکوری نہیں ہوئی۔

کراچی: بڑے بڑے اداروں پر واجب الادا سندھ حکومت کی ادائیگیوں کو ممکن بنایا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان سے منسلک سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایک آئینی احتسابی ادارہ ہے جس کا فعال ہونا خوش آئند ہے،ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے تنظیمی صورت حال پر بریفنگ دی جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا کے درمیان بھارتی آبی جارحیت اور اس کے اثرات سے متعلق بیانئے پر گفتگو ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ نچلی سطح تک سندھ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرکے رابطہ مہم کا آغازکیاجائے ۔