Live Updates

صادق آباد ،سیاست میں رواداری، مکالمہ اور بین الجماعتی تعاون جمہوریت کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

جمعرات 15 مئی 2025 16:51

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) صادق آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی خان چانگ کی طرف سے لاہور کے معروف فلیٹیز ہوٹل میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں خصوصی طور پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر احمد چنڑ نے شرکت کی، جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

ان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے بھی شرکت کی اور سیاسی و پارلیمانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ظہرانے میں شریک دیگر معزز اراکین اسمبلی میں ایم پی اے رانا قاسم سراج،پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اویس احمد اویسی،ایم پی اے خالد وارن (مسلم لیگ ن)،ایم پی اے شازیہ عابد،ایم پی اے نیلم جبار،ایم پی اے واصف مظہر راں،ایم پی اے سید عامر شاہ،ایم پی اے میاں کامران عبداللہ مڑل،پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار اویس دریشک،ملک احسن مہیا،میاں محفوظ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام شرکاء نے نہ صرف خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا بلکہ موجودہ سیاسی منظرنامے، عوامی مسائل اور پارلیمانی تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ممتاز علی خان چانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست میں رواداری، مکالمہ اور بین الجماعتی تعاون جمہوریت کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اجتماعات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات