
عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں میں صداقت نہیں،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، بیرسٹرگوہر
چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے کبھی بھی خفیہ مفاہمت یا سودے بازی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 15 مئی 2025
15:00

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔
قاسم سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔ بیرسٹرگوہر نے واضح کیا کہ عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے میری اس حوالے سے کیا میٹنگ ہوئی وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے مگر عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور پارٹی کی قیادت ان کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اس موقع پر کہا کہ کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی ہے۔ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کئے۔سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات میں ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اس سمت میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر فورم پر بات چیت کے حامی ہیں لیکن ایسی کسی سودے بازی کا تصور بھی قابل قبول نہیں۔بیرسٹرگوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت ایک ناجائز اور ناحق قیدکا سامنا کر رہے ہیں اور ایسی صورت حال میں کسی ڈیل کی بات کرنا درست نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا موقف روز اول سے یہی رہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف سیاسی مذاکرات اور بات چیت سے نکلنا چاہیے نہ کہ پس پردہ معاہدوں سے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی مشاورت اور عمران خان کی رائے کو ترجیح دی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
-
ہیکرزگروپ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہم حکومتی شخصیات کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا اعلان
-
مستونگ میں حالات کشیدہ، مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ
-
ایلون مسک تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے. صدرٹرمپ
-
بلوچستان : مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی تحصیل دفتر ‘ بینکوں اور بازار میں فائرنگ ایک بچہ ہلاک‘ پانچ افراد زخمی
-
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 74 فلسطینی ہلاک
-
بھارت: کیمیکل پلانٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
-
سی پیک ٹوکی مکمل صلاحیت کا ادراک پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے. ویلتھ پاک
-
عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے. رانا ثنااللہ
-
ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.