ڈیرہ مراد جمالی ،پولیس نےویگن کے خفیہ خانے سے مضر صحت پان پراگ برآمد کرکے ڈرائیور گرفتار کر لیا

جمعرات 15 مئی 2025 17:00

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) نوتال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ویگن سے بڑی تعداد میں پان پراگ برآمد کرکے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن (ر) عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ شہید عزیز بلو نوتال کی اہم کارروائی بھاری مقدار میں مضر صحت پان پراگ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مضرِ صحت پان پراگ کی بھاری کھیپ بلوچستان سے سندھ اسمگل کی جا رہی ہے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سٹی سرکل، اے ایس پی محمد طیب اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شہید عزیز بلو نوتال، انسپکٹر مٹھا خان مغیری نے اپنی ٹیم میں سب انسپکٹر منظور احمد پیچوہا، ہیڈ کانسٹیبل سردار خان بلیدی اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ نوتال کے مقام پر 1-8 ناکہ پوائنٹ پر ناکہ بندی کی ۔پولیس نے ویگن کا فوری تعاقب کرتے ہوئے ویگن کو روکا اور مکمل تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے مضر صحت پان پراگ کے 86 پیکٹس برآمد کیے گاڑی کے ڈرائیور ملزم دیدار علی کو گرفتار کرلیا۔\378