سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

جمعرات 15 مئی 2025 17:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی صدر سینٹرل بار سید انیس الحسن گیلانی سیکرٹری جنرل توفیق احمد چوہدری کی قیادت میں وکلاء کی بڑی ریلی ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے آزادی چوک تک نکالی گئی شرکاء ریلی پرچم بینرز اور پینا فلیکس اٹھا کر پاک افواج پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ سینٹرل بار مظفرآباد سید انیس الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل توفیق احمد چوہدری ایڈووکیٹ سینئر وکلاء راجہ ابرار حسین ایڈووکیٹ چوہدری شوکت عزیز راجہ ناصر لطیف سردار محمد عثمان حیات خان عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے ھندوستان کا غرور خاک میں ملا دیا ہے پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے دنیا نے دیکھا کہ بزدل مودی جو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیے ہوئے ہے کس طرح ذلیل وخوار ہو پاک فوج نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے انڈیا میں صف ماتم بچھا ہے پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت میں جو تباھی مچائی ہے انڈیا کی نسلیں یاد رکھیں گی تمام کشمیری عوام اور وکلاء پاکستان اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے