Live Updates

پوری قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحداور تیار ہے‘ضیاء الدین انصاری

جمعرات 15 مئی 2025 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے متحداور تیار ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستانیوں نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،بھارت نے اگر دوبارہ جارحیت کا راستہ اپنا یاتو مودی سرکار کو منہ چھپانے کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم،امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور مرزا عبدالرشید، سیکرٹری جنوبی، امراء و سیکرٹریززونز نے شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تاریخ ہے کہ اس نے ملکی دفاع اورسلامتی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی قیادت نے ہر مشکل وقت میں ایمان اور صبر کا مظاہرہ کیا۔ ان کے رہنما اس وقت بھی ظلم کے خلاف ڈٹے رہے جب انہیں تختہ دار کے سامنے کھڑا کیا گیا۔ ان کے الفاظ اور عمل آج بھی کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی قربانیوں نے نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ پورے مسلم امہ کو یہ پیغام دیا کہ حق کی راہ میں دی گئی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات