نصیر آباد، بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان اور شہداسے اظہار یکجہتی کے لیےیوم تشکر

جمعہ 16 مئی 2025 18:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان اور شہداسے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی یوم تشکر منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے پرچم کشائی کی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کر کے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی، نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھی پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

بعدزاں اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی زیر صدارت یوم تشکر کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ ایجوکیشن کے مختلف سکول کے طلبہ و دیگر ضلعی افسران،شہری ایکشن کمیٹی ،تاجران علماء کرام کونسلران، سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شریک تھے پاک فوج کی سالمیت اور ملک کی بقا کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب سے علامہ عبدالحکیم انقلابی علامہ نواب الدین ڈومکی جاوید شریف عمرانی نے بھی خطاب کیا اسکول کے بچوں نے قومی ترانے تقاریر کر کے عرض پاک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی ایمانی قوت سے بھارتی غرور ملیا میٹ کر کے رکھ دیا پاک فوج نے جرات و بہادری کا وہ مظاہرہ کیا جسے پوری دنیا سرہاتی ہے اور بہادری کی اس تاریخ کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا چند گھنٹوں کی جنگ نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور آئندہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہرگز کوشش نہیں کرے گا۔

پوری قوم بنیان مرصوص بن کر دشمنوں کے سامنے کھڑی رہی آج دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی افواج خود سے تین گنا بڑی فوج کے دانت کھٹے کر دیے جنہوں نے تین گھنٹوں تک دشمن ملک کے اندر اپنی بہادری کے جھنڈے گاڑے مگر دشمن میں اتنی جرات نہ رہی کہ وہ پاکستانی سپوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کی نگرانی میں علماءکرام نے پاکستان کی سالمیت بقا اور یوم تشکر کے موقع پر خصوصی دعائیں کی گئی۔