
ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے نمائندوں کی سجن یونین کے صدر سید ذوالفقارشاہ سے ملاقات،پینشن کیسز کی پیش رفت سے آگاہ کیا
جمعہ 16 مئی 2025 21:31
(جاری ہے)
اور ڈائریکٹر ویلیفئر کے ایم سی سے مسلسل رابطے میں رہنے سے آگاہ کیا۔ اور انہیں بتایا کہ پینشن کی ادائیگی کیلیے شبانہ روز کوششیں جاری ہیں۔
ریٹائر ملازمین کے نمائندوں نے کہا کہ کچھ عناصر پینشن کے معاملے کو سیاست کی بھینٹ چڑھاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں مذید کہا کہ ہم 2008 سے سجن یونین کی پینشن کی ادائیگی میں باقاعدگی لانے اور ڈی ایم سیز کے زمے 48 ماہ کی ادائیگیاں دو ارب55لاکھ حکومت سندھ سے اقساط میں 2015 سے کروانے میں سجن یونین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔منتخب نمائندوں اور سیاستدانوں نے ریٹائر و وفات یافتہ ملازمین کو سوائے ذلیل وخوار کرنے کے کچھ نہیں کیا۔صرف سجن یونین نے ریٹائر وحاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں ،پینشن،واجبات کی ادائیگی میں عملی اور فعال کردار ادا کرکے ہر ماہ 65 کروڑ کی اسپیشل گرانٹ،39 کروڑ 97 لاکھ کی براہ راست کٹوتی کے ایم سی کو جاری کروائی ہے۔جس کی وجہ سے آج ملازمین کو باقاعدگی سے تنخواہیں اور ریگولر 24 ہزار سے زائد پینشنرز کو ماہانہ پینشن ادا کی جارہی ہے۔سید ذوالفقارشاہ نے کہا کہ ٹی ایم س کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز فائنل ہونے پر انہیں پینشن کی ادائیگی انشا اللہ شروع کروادی جائے گی۔ریٹائر ایمپلائز نے کراچی کے عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے اس سلسلے میں منفی کردار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر سیاسی یونین ہونے کے باوجود سجن یونین نے کراچی کے بلدیاتی ملازمین کیلیے گزشتہ 25 برسوں سے جو عملی کرداراحتجاجوں،مظاہروں،دھرنوں اور عدالتوں کے ذریعے ادا کیا ہے۔وہ لائق دادوتحسین ہے۔سید ذوالفقارشاہ نے انہیں یقین دلایا کہ سجن یونین بلاتفریق رنگ ونسل کراچی سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اور لڑتی رہے گی۔چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.