
جوطیارے بھارت کا غرورتھے اب راکھ اورنشان عبرت بن چکے ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
جمعہ 16 مئی 2025 21:54

(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہپاکستان کو ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا گیا ۔دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔
جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ دندان شکن جواب تھا۔ پاکستان کی بہادر اور پیشہ ورانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے‘دشمن کے عزائم اور غرور کو ناکام بنایا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دشمن کے فوجی اڈے، اسلحہ کے انبار اور ایئر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے سب کھنڈرات بن گئے۔ ان کے رافیل ہمارے شاہینوں کے نشانے پر آئے اور اللہ کے فضل سے ناکام ہو گئے۔ہماری یہ کارروائی اس بوسیدہ نظریہ کے خلاف تھی جو انسان دشمنی، جارحیت، مذہبی جنون اور تعصب پر قائم ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ ہماری غیرت اور اصولوں کی فتح ہے۔یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ خوددار، غیرت مند اور باوقار پاکستانی قوم کی کامیابی ہے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔میں پاک افواج کے ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے معرکہ حق کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔میں اس موقع پر اپنی اور قوم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی دانشمندانہ اور دلیرانہ قیادت میں یہ عظیم معرکہ سر ہوا۔میں اس کے ساتھ ساتھ چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر بابر اور ان کے شاہینوں کو بڑی گرمجوشی سے شاباش دیتا ہوں۔جنہوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جن کی قیادت میں پاکستان نیوی پاکستان کے سمندری پانیوں کی حفاظت کرتی رہی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت اور پارلیمان کا دلی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال اتحاد اور تاریخی یگانگت کا مظاہرہ کیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری کے مؤثر کردار نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور باوقار امیج اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔آج پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہے۔ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
-
تباہ کن سیلاب، خدا کا عذاب یا انسانی کوتاہی؟
-
آئی ایم ایف سے 13 لاکھ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، ٹیم ستمبر میں پاکستان آ رہی ہے
-
سیلاب سے لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے کےپی حکومت اس کا پورا پورا ازالہ کرے گی
-
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے "اڑان اے آئی ٹیکاتھون 1.0" کا باضابطہ افتتاح کر دیا
-
پنجاب حکومت کا شہروں کی جدید تعمیروترقی کیلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.