Live Updates

پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن) میں زون 5 ، زون 6 اور زون سات کی کامیابی

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز کھیلے گئے تین میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز کی نمایاں خصوصیات زون ایک کے ساحل نصار کی ناقابل شکست سینچری 115 رنز، جبکہ زون چھ کے حظیفہ احسن اور زون پانچ کے رضوان اللہ کی شاندار آل رانڈ کارکردگی تھی۔

آغا خان جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون پانچ نے زون ایک کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون ایک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ ساحل نصار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 115، محمد فرمان نے 36 رنز ناٹ آوٹ اور افان شاھنواز نے 30 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

حافظ مصفر ، رضوان اللہ اور ہازک قریشی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون پانچ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 230 رنز بنا لئے۔ رضوان اللہ نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 51، ریان چوھان نے ناقابل شکست 50، سفیان عثمانی نے 39 اور یاور حسین نے 27 رنز بنائے۔ گلبرگ جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون سات نے زون دو کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون دو کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

الواز احمد نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 56، عبداللہ وحید نے 25 اور تشفین احمد نے 20 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر روئل نصار نے 27 رنز دیکر 4 اور محمد زید حسن نے 34 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا لئے۔طلحہ عرفان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 78 اور محمد سہیل نے 32 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر محمد عباد نے 31 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کے سی سی اے اسٹڈیم پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون چھ نے زون تین کو باآسانی 82 رنز سے ہرا دیا۔ زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ حظیفہ احسن نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 55، حسن علی نے 35، سمیع صائم نے 32 اور سجاد احمد نے 22 رنز بنائے۔ عبدل ہادی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون تین 129 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

نور عرفان نے 37 اور امان احمد نے 30 رنز بنائے۔ آف اسپینر حظیفہ احسن نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے 16 رنز دیکر 4 اور اسد عمر نے 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض آل حیدر ، مرتضی محمود، عمران جاوید، دانش حسین، امتیاز اقبال اور محمد بابر جبکہ اسکورنگ کے فرائض عمران علی، سلمان حسین کاظمی اور سید عبید احمد نے انجام دیے۔پروگرام بروز پیر 19 می۔ زون پانچ بمقابلہ زون چار گلبرگ جیمخانہ، زون دو بمقابلہ زون چھ کے سی سی اے اسٹیڈیم ، زون تین بمقابلہ زون سات آغا خان جیمخانہ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات