
کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے اندر یا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے کیش ایوارڈ 20 ملین تک بڑھا دیا گیا ہے ، حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی ، رانا ثناء اللہ خان
جمعہ 16 مئی 2025 20:00
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے 32 کھلاڑیوں اور کوچز میں 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد کے کیش ایوارڈ تقسیم کیے ۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اولمپیکس میں ارشد ندیم کی جانب سے شاندار کامیابی کے بعد وزیراعظم نے ارشد ندیم کو وزیراعظم ہائوس بلوا کر انھیں زبر دست خراج تحسین پیش کر کے کھلاڑیوں کی عزت دی ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایات پر ملک گیر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئے بہت سی سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی ، قومی اور علاقائی سطح پر کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے نقد انعامات کی مالیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ کیش ایوارڈز میں اضافے کے فیصلے پر عملی عمل درآمد کرتے ہوئے یہ کیش انعامات دیئے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑی مزید محنت اور لگن سے ملک کی نمائندگی کریں۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کے ہمراہ برونز میڈلز جیتنے والے انیس علی شاہ، عبداللہ نواز، سکھی اللہ ترین اور نعمان خان کو فی کس 3 لاکھ 75 ہزار روپے، کوچز فہیم گل خان اور فراز احمد کو فی کس 1 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ گولڈ میڈل جیتنے پر نور زمان کو 50 لاکھ روپے اور ان کے کوچنگ سٹاف کو فی کس 8 لاکھ 33 ہزار 333 روپے ،انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ، سلور اور برونز میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں ہارون خان، ابوبکر صدیق، شاہ زیب خان، غلام محمد، محمد طیب، نعمان خان، حسین انجم، مظہر عباس، فیضان جنید، اور فاطمتہ الزہرہ سمیت کوچنگ سٹاف کو بھی لاکھوں روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.