Live Updates

سندھ اسمبلی،بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی تاریخی فتح کی منابست سے منائے جانے والے یوم تشکر کے موقع قرارداد متفقہ طور پر منظور

اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستانی قوم اور فوج کو سرخرو کیا ۔ پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے سویلین اور افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جن دوست ممالک نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قراردادکامتن

جمعہ 16 مئی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)سندھ اسمبلی نے جمعہ کو بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی تاریخی فتح کی منابست سے منائے جانے والے یوم تشکر کے موقع ایک تہنیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قرارداد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پیش کی تھی۔اس اہم قرراداد کے موقع پر سندھ اسمبلی نے اپنا معمول کا ایجنڈا موخر کردیا۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستانی قوم اور فوج کو سرخرو کیا ۔ پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے سویلین اور افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جن دوست ممالک نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی ہمیشہ خلاف ورزی کی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات