ٹیکس آرڈیننس ترمیم 2025 بزنس کمیونٹی کے خلاف دشمن اقدام ہے،امان پراچہ

جمعہ 16 مئی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر امان پراچہ نے ٹیکس آرڈیننس ترمیم 2025 کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ، کاروبار دشمن اقدام قرار دیا ہے۔ایک بیان میں صدر امان پراچہ نے کہا کہ اس آرڈیننس کے خلاف ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کی تمام تجارتی و صنعتی نمآئندہ ایسوسی ایشنز اور چیمبرز نے متنازع آرڈیننس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

امان پراچہ نے کہاکہ ٹیکس آرڈیننس ترمیم میں سخت شقیں شامل ہیں جو کاروبار کو شدید متاثر کریں گی اور دستاویزی معیشت کی حوصلہ شکنی کریں گی۔ امان پراچہ نے خبردار کیا کہ حکومت کا بار بار دستاویزی اور ٹیکس ادا کرنے والے شعبوں پر بوجھ ڈالنا نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ ناقابلِ برداشت بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کے سب سے نقصان دہ پہلوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور برآمدی یونٹس متاثر ہونگے اور کئی کاروباروں کو دیوالیہ یا بندش کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ امان پراچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹیک ہولڈرز بالخصوص ایف پی سی سی آئی کی مشاورت سے اس مسئلے کا حل نکالا جآئے۔