Live Updates

ؒصدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب،قطر, یو اے ای اہمیت کا حامل ہیں، فلسطین کا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے سینیٹر محمد عبدالقادر

جمعہ 16 مئی 2025 22:00

ج*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی, قطر اور متحدہ عرب امارات انتہائی اہمیت کا حامل ہے انکا یہ دورہ امریکہ کی مشرق وسطی میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے امریکہ کے لئے سعودی عرب, قطر اور متحدہ عرب امارات انتہائی اہم ممالک ہیں سعودی عرب میں امریکی صدر ٹرمپ کی شامی عبوری صدر احمد الشرح سے نہایت اہم ملاقات ہوئی پچیس برس بعد کسی بھی امریکی صدر کی شامی حکومت کے سربراہ سے یہ پہلی ملاقات ہے امریکی صدر نے شامی صدر سے ملاقات کے دوران شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں فلسطین کے مسئلہ کے حل کیلئے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور شام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمدعبدالقادر نے کہا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب کے دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا تو اس میں انکی عزت افزائی ہو گی کچھ عرصہ قبل سعودی عرب بھی یہ شرط عائد کر چکا ہے کہ اگر فلسطین کا مسئلہ حل کر لیا گیا تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے فلسطین کے مسئلہ کے حل میں حائل تمام رکاوٹیں دورکرتے ہوئے پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے فلسطین پر اسرائیل کی طویل بمباری کے نتیجے میں اسی ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ فلسطین میں خوراک کی شدید قلت کے باعث بھوک و پیاس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے عالمی برادری اس سنگین انسانی المیے سے نجات کا فوری طور پر حل تلاش کرے عالمی برادری خصوصا مسلمان ممالک فلسطین میں فوری قیام امن کو یقینی بنا کر برباد شدہ ملک کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات