Live Updates

لله* وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر اظہار تشکر

جمعہ 16 مئی 2025 22:00

D نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک کا یوم تشکر کے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہے۔شہدائے وطن کو سلام، جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو عبرتناک شکست فاش دی۔

(جاری ہے)

اس اعظیم کامیابی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ظہیر بابراور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے مزید کہا ہے کہ بھارت طاقت کے گھمنڈ میں مست دشمن چند گھنٹے بعد ہی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پاکستان کے شاہینو نے 6 بھارتی طیاروں کو گرا کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ یہ افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کی فتح ہے۔اس شاندار کامیابی پر ہر پاکستانی کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔ تینوں سروسز چیفس کی دانشمندانہ اور جراتمندانہ قیادت میں بہادر سپوتوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات