Live Updates

اسلام وملک کے خلاف ہرزہ سرائی ودہشتگردی کو کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستان اور پاک افواج کا پوری دنیا میں لوہا منوایا ہے ،شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 16 مئی 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام وملک کے خلاف ہرزہ سرائی ودہشتگردی کو کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،18مئی کو بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کا یوم شہادت وبنیان مرصوص کا ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا ،مرکز اہلسنت پر یوم شہادت بانی وقائد محمد سلیم قادری شہید وبنیان مرصوص سمینار 18مئی کو ہوگا،ملک کی سلامتی کیلئے شہیدہونیوالے پاک افواج اور سول سوسائٹی اور PSTکے بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کو خراج عقیدت پیش کرینگے،اللہ کریم کا شکربجالاتے ہیں کہ آپریشن بنیان مرصوص میںکامیابی عطا کی پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی ہوئی ،بھارت کو اب سمجھ آجانا چاہیے پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے متحد اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک افواج نے دشمن کا غرور وگھمنڈ خاک میں ملادیا ،بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کئے جبکہ پاکستان نے دفاع میں جوابی کاروائی اعلانیہ کی اور سول سوسائٹی کو نشانہ نہیں بنایا ،پاکستان کے عوام بھارتی ہر سازش کو ہر فورم پر ناکام بنائینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستان اور پاک افواج کا پوری دنیا میں لوہا منوایا ہے ،پاکستان کے عوام اور افواج ملک دشمن قوتوں کے دانت کھٹے کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول اور گھمنڈ میں نہ رہے کوئی غلطی کی تو بھرپور جواب دینگے ،پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اس پر میلی نظر رکھنے والوں کی آنکھ نکال دینگے ،بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات وانتشار پھیلانے کی سازش کررہا ہے ،پاکستان کے عوام بھارت کی ہرسازش کو یکجہتی کے ساتھ ناکام بنادینگے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات