
لاڑکانہ میں پاک فوج کی طرف سے آپريشن بنيان مرصوص میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پرکمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی
ہفتہ 17 مئی 2025 11:00
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی نے کہا کہ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے بھرپور قوت کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور خود کو دنیا کی نمبر ون آرمی ثابت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر پاکستانی قوم کو اپنی فوج، فضائیہ اور بحریہ پر فخر ہے۔ پاک فوج ہمارا قومی اثاثہ اور ملکی سرحدوں کی محافظ ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کی ناقابلِ فراموش خدمات پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اعجاز احمد لغاری اور دوسری مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک باصلاحیت فورس ہے، جو کسی بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب کے بعد کمشنر لاڑکانہ اور دیگر نے کمشنر آفس میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے اور درخت لگائے جس کے بعد کمشنر لاڑکانہ ٹراما سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے جیکب آباد کے رہائشی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شہری کی عیادت کی اور اُسے مٹھائی اور گلدستہ پیش کیا۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس لاڑکانہ کی جانب سے یومِ تشکر کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی ابڑو کی قیادت میں ڈی ایچ او آفس سے ایس ایس پی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہندو پنچایت لاڑکانہ کی جانب سے چیئرمین ہریش لال کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کرکے ریلی نکالی گئی جس میں ہندو برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی ہدایت پر چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر نے قومی پرچم لہرا کر سلامی پیش کی۔ بعد ازاں اُن کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر چانڈکا میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم ہال سے کالج کے مین گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔ شہید بینظیر بھٹو گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لاڑکانہ کی پرنسپل پروفیسر زینب فاطمہ جمانی کی قیادت میں یومِ تشکر مناکر ریلی نکالی گئی۔گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج لاڑکانہ کی جانب سے پرنسپل پروفیسر رضوان گل کی قیادت میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد کرکے ریلی نکالی گئی، محکمہ ثقافت کی جانب سے یومِ تشکر مناتے ہوئے شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ثقافت ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الدین کلہوڑو، لائبریری انچارج منظور حسین راشدی، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور لائبریری کے عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں قومی پرچم لہرا کر سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ شرکانے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی معاون حج نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی،دوران ڈیوٹی ملنے والا مہنگاموبائل عراقی خاتون عازمہ حج کے حوالے کر دیا
-
لانڈھی میں ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک اور گھر اجاڑ دیا
-
یہ وہ سرزمین ہے جہاں پر ہر پاکستانی اپنی جاں نچھاور کرنے تیار ہے وہ اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیتا،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے،خالد مقبول صدیقی
-
میرے والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو قریشی
-
پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے،نوازشریف
-
چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے
-
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے‘ بیرسٹر سیف
-
پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی‘ شیخ رشید
-
بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے‘ گورنر پنجاب
-
شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہر جانے کے دعوے کی سماعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.