شام کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض سعودی عرب اور قطر نے اداکردیا. ورلڈبنک

عالمی بنک 14 سال بعد شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے.اعلامیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مئی 2025 15:06

شام کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر قرض سعودی عرب اور قطر نے اداکردیا. ورلڈبنک
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )عالمی بینک نے کہا ہے کہ شام پر واجب الاداد ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا قرض سعودی عرب اور قطر نے اداکردیا ہے جس کے بعد ورلڈ بنک 14 سال بعد شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے جارہا ہے ورلڈ بینک نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ شام اب اس کے کم آمدنی والے ممالک کے لیے مختص فنڈ کا مقروض نہیں رہا.

(جاری ہے)

عالمی بینک کا شام میں پہلا منصوبہ بجلی کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہوگا کیونکہ یہ طبی سہولیات، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسی بنیادی ضروریات کے لیے اہم ہے اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن شام پر عائد پابندیاں اٹھانا شروع کرے گا. امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں جی سی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی تھی اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا گیا اور یہ 25 سالوں میں دونوں ممالک کے راہنماﺅں کے درمیان اس طرح کی پہلی ملاقات ہے.