Live Updates

پاکستانی کاروباری برادری کا ’سپورٹ ترکیہ‘ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

ْکاروباری طبقہ ترکیے کو معمول سے ہٹ کر سپورٹ کرے‘خام مال اور دیگر امپورٹ فوری بڑھائی جائے

ہفتہ 17 مئی 2025 22:33

پاکستانی کاروباری برادری کا ’سپورٹ ترکیہ‘ مہم شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)پاکستان کی کاروباری برادری نے ’سپورٹ ترکیہ‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ ترکیے سے خام مال اور دیگر امپورٹ فوری بڑھائی جائے۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نے یہ بھی کہا کہ کاروباری طبقہ ترکیے کو معمول سے ہٹ کر سپورٹ کرے۔

(جاری ہے)

خیال رہہ کہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ کے خلاف مہم جاری ہے۔بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی نے جمعرات کے روز قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو بنیاد بناکر بھارت میں کام کرنے والی ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونیشہر کے تاجر ترک سیبوں کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات