Live Updates

مذاکرات انہی کے ساتھ ہوتے ہیں جن کے پاس طاقت ہوتی ہے‘ رؤف حسن

پی ٹی آئی میں کوئی ابہام نہیں، اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو کسی ڈیل کے لئے نہیں ہو رہے،انٹرویو

ہفتہ 17 مئی 2025 22:38

مذاکرات انہی کے ساتھ ہوتے ہیں جن کے پاس طاقت ہوتی ہے‘ رؤف حسن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہاہے کہ مذاکرات انہی کے ساتھ ہوتے ہیں جن کے پاس طاقت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی میں کوئی ابہام نہیں، اگر مذاکرات ہو رہے ہیں تو کسی ڈیل کے لئے نہیں ہو رہے، تحریک انصاف مذاکرات کی حامی ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ حکومت کے پاس کچھ دینے یا ہم سے مذاکرات کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے ہماری تحریک میں تاخیر ہوئی، پاک،بھارت تنازع کے دوران بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا کردارمثبت رہا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو بیک چینل رکھا جائے گا، مذاکرات کو اوپن کرنے کا رسک اب نہیں لیا جاسکتا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات