Live Updates

غ*رحیم یارخان،بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب

’آپریشن بنیان مّرص وص‘‘ کی تاریخی کامیابی پر پیپلزلائرزفورم کی’’پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی

ہفتہ 17 مئی 2025 20:20

م*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ’’آپریشن بنیان مّرص وص‘‘ کی تاریخی کامیابی پر پیپلزلائرزفورم کے ضلعی صدر وامیدوارحلقہ این اے 172مرز اامین خان ایڈووکیٹ کی زیرقیادت ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی نکالی گئی۔ کچہری چوک سے ڈی سی آفس چوک تک نکالی گئی ریلی میں شرکائ نے سبزہلالی پرچم لہراتے ہوئے افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے مرزا امین خان ایڈووکیٹ‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر رئیس محمودبخش کھوکھر‘ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشدسعیدناصر‘ اپیکا کے ضلعی صدر محبوب احمدخان‘سابق کونسلر ابراہیم کمبوہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں لاجواب حکمت عملی اپناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیکر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنایا ہے جس پر پوری قوم اپنی بری‘ بحری اور پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کھڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے پوری دنیا میں قوم کا سر بلند کیا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ ہم نے دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خوداراور پٴْر امن قوم ہے‘کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا‘ ہماری افواج نے پیشہ وارانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اگر دشمن نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائیگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات