پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،چوہدری شافع حسین

ہفتہ 17 مئی 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پاک مسلح افواج نے بہادری کی جو نئی تاریخ رقم کی ہے، اس کی دھوم پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سو رہے ہیں تو اس کی وجہ ہماری افواج ہیں جو چوبیس گھنٹے سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں ۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ افواج پاکستان کی شاندار کامیابی کی پوری دنیا تعریف کر رہی ہے، اس میں دوست ملک چین کا بھی بہت کردار ہے ،چین ہمارا ایسا مخلص دوست ہے جو ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جنگ میں شاندار کامیابی پر پاکستانیوں کی طرح چین کی حکومت اور عوام بھی بے خد خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ انشااللہ پاکستان کی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔