Live Updates

پاکستان نے معاشی استحکام، سفارتی مصروفیات اور عوامی فلاح سمیت تمام اہم محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ،وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان

اتوار 18 مئی 2025 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام، سفارتی مصروفیات اور عوامی فلاح سمیت تمام اہم محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں پیش رفت نظر آرہی ہے، مزید بہتری کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی استحکام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بارہا اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن یہ اپوزیشن ہی ہے جو مذاکرات کی میز سے چلی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو قانونی عمل کے ذریعے ہی رہا کیا جا سکتا ہےکیونکہ وہ اس وقت عدالتی سزا کے بعد قید ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام قومی مسائل پر بات چیت آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات