غزہ ، جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا قطر میں دوبارہ آغاز

اتوار 18 مئی 2025 12:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)غزہ میں اسرائیلی جنگ رکوانے کے لیے ثالثی میں کردار ادا کرنے والے ملک قطر میں ایک بار پھر جنگ بندی کی کوشش شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جنگ بندی کوششیں ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب پچھلے صرف 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے سینکڑوں فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے اور غزہ میں مزید فوج کو منتقل کر دیا ہے۔حماس کے وفد نے اپنے مذاکرات میں پیش کردہ مقف کا خاکہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے مکمل خاتمے کی ضرورت ہے، قیدوں کی رہائی ضروری ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسرائیل کی فوج کا غزہ سے انخلا اور انسانی بنیادوں پر امداد و خوراک کی غزہ میں تقسیم ہمارے بنیادی امور ہیں جن پر ہم بات کر رہے ہیں۔