Live Updates

معاشی بہتری کے حوالے سے حکومت کی کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، شزا فاطمہ خواجہ

اتوار 18 مئی 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے حوالے سے حکومت کی کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ، ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آئندہ چند سال کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خوشخبریاں موجود ہیں اور آئندہ چند سال کے دوران پاکستان میں 70 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے حوالے سے حکومت کے کاوشوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور قومی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ترسیل زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہے جو معاشی ترقی کی عکاس ہے۔ افواج پاکستان نے بھارت جارحیت کا بہادری سے جواب دیا ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ٹیکنالوجی کے حوالے سے دنیا کے سامنے ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 20 کروڑ موبائل سبسکرائبرز کا اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات