
سرزمین پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے آبادی اور وسائل کے توازن کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، سی ای او محکمہ صحت و آبادی ضلع بھکر
اتوار 18 مئی 2025 17:00
(جاری ہے)
تیز رفتاری کیساتھ ملک کی بڑھتی آبادی بے شمار مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہورہی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف صوبہ پنجاب کے محدود وسائل کے مقابلے میں آبادی کے بڑھنے کی شرح 2.53 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے آبادی کے بڑھتے ہوئے اس رجحان کی بدولت معاشرے میں تیزی سے غربت پھیل رہی ہے اور وسائل کی عدم دستیابی لاقانوننیت ،بے روزگاری،فضائی آلودگی،پانی کی قلت،ٹرانسپورٹ کی کمی، صحت کے منصوبوں کا فقدان ، بڑھتا ہوا درجہ حرارت ،زچہ و بچہ کی اموات جیسے سینکڑوں سنگین مسائل کو جنم دے رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پائیدار سماجی ترقی، خاندانی منصوبہ بندی کی بہتر سہولیات، اور تولیدی صحت کی بہترخدمات کے لئے محکمہ صحت و آبادی پنجاب اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مرتب کردہ جامع پلان پر عمل پیرا ہے۔ محکمہ صحت و آبادی پنجاب کا پیش کردہ" متوازن خاندان خوشحال پاکستان "کے نظریہ کا مقصد یہ ہے کہ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائے جائیں اور اپنے وسائل کو مد نظر رکھ کر بچے پیدا کئے جائیں تاکہ ماں اور بچے دونوں کی صحت اچھی رہے تاکہ ایک خوشحال خاندان پروان چڑھ سکے۔ خوشحال معاشرے کے اس خواب کو حقیقت کی تعبیر دینے اور عوام کی سہولت کے لیے محکمہ سروس ڈیلیوری یونٹس کے ذریعے وسائل اور آبادی میں توازن، زچہ و بچہ کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی کی محفوظ اور موثر سہولیات، پیدائش میں مناسب وقفہ ، متوازن غذا ، ذہنی مسائل اور تولیدی صحت کا پیغام اور طبی خدمات ہر گھر کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ جہاں محکمہ محدود وسائل میں بھی خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے وہاں بحیثیت ایک ذمہ دار شہری ہمیں بھی اس عہد کی ضرورت ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا بھرپور ادا کریں گے جہاں پر زچہ بچہ کی شرح اموات میں کمی لائی جا سکے گی، لڑکیوں اور خواتین کے حالات میں بہتری کی بدولت ان کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جا پائے گا۔ تمام شہریوں کے لیے باوقار زندگی، قومی بہبود اور سلامتی ہم سب کا اولین مقصد ہونا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کاخیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سےقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار
-
بلوچستان میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے‘ازالہ کیا جائیگا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
حکومت پاکستان نے اپنے اشتہارات میں سب کی تصاویر چھاپی ہیں مگر قائداعظم کی تصویر نہیں، سینیٹر فیصل جاوید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.