Live Updates

وزیر ہائیر ایجوکیشن کا یونین کونسل گوئی بٹالی کا تفصیلی دورہ ،بھارتی شیلنگ سے نقصانات کا جائزہ لیا

اتوار 18 مئی 2025 17:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وزیر ہائیر ایجوکیشن مظفر آباد ظفر اقبالملک نے یونین کونسل گوئی بٹالی کا تفصیلی دورہ کیا اور بھارتی شیلنگ سے نقصانات کا جائزہ لیا ۔گوئی بٹالی دورہ کے دوران انھوں نے بھارتی گولہ باری سے لوگوں کے گھروں میں جا کر نقصانات پر انکی حوصلہ افزائی کی اورمختلف مقامات پر مرحومین کی فاتح خوانی بھی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے زیرو لائن پر رہنے والے نڈر، بے لوث،باہمت اور دلیر لوگوں کی ہمت،جرآت اور استقامت کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، لائن آف کنٹرول پر بسنے والی عوام نے جس ہمت اور دلیری سے حالیہ بھارتی فائرنگ،دشمن کی توپوں کا مقابلہ کیا اور پاک ارمی کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کیطرح کھڑے رہے اور بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے اور جنگ بندی کے بعد اپنی بہادر فوج کے حق میں ریلیاں نکالی اور شیر دل جوانوں کو دشمن کو دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات