Live Updates

گ*شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

اتوار 18 مئی 2025 18:20

م*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی اور انہیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی مبارک باد دی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر کے موقع پر وزیراعظم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن ''بنیان مرصوص'' کی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور دفاعی قوت کی مظہر ہے۔ پاک فوج کی قربانیاں اور حکومتی قیادت کی حکمت عملی نے اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات