Live Updates

-محمود اچکزئی کی بھارتی جارحیت پر پراسرارخاموشی ،سیاسی اورعوامی حلقوں کا حیرت کااظہار

۔ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں منظورکی گئی قراردادکے موقع پر بھی وہ ایوان کے اجلاس میںنہ آئے نہ ہی کوئی بیان دیا

اتوار 18 مئی 2025 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء)اپوزیشن اتحادتحریک تحفظ آئین کے صدر، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پشتون قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی کی بھارتی جارحیت پر پراسرارخاموشی پرسیاسی اورعوامی حلقوں نے حیرت کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی ،جومختلف قومی خصوصاسیاسی معاملات میںپیش پیش رہتے ہیں،خاص طور پراسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں،موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر انہوںنے کوئی ایک بیان بھی جاری نہیںکیا،حتی کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں منظورکی گئی قراردادکے موقع پر بھی وہ ایوان کے اجلاس میںنہیںآئے ،محمودخان کے اس طرزعمل پرسیاسی حلقے حیرت زدہ ہیں اور اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،محمودخان اچکزئی نے بلوچستان میںبھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے حوالے سے بھی کبھی کوئی واضح بیان نہیں دیاحالانکہ کہ وہ سیاسی معاملات پر اسمبلی کے فلور پرسخت تقاریرکرتے رہتے ہیںاور ایک موقع پرانہوںنے سپیکرکو حوالدار کہہ دیاتھاجس پر سپیکرکی طرف سے بھی فوری ردعمل ظاہرکیاگیاتھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات