Live Updates

اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد‘ اسد قیصر کے بیان سے بیرسٹر گوہر لاعلم نکلے

پیر 19 مئی 2025 21:52

اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد‘ اسد قیصر کے بیان سے بیرسٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)تحریک انصاف کا اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے اسد قیصر کے بیان سے بیرسٹر گوہر لاعلم نکلے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے رابطے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ایک سوال پر بیرسٹر گوہرنے کہا کہ اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کا مجھے کوئی علم نہیں ہے ، مجھے بانی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات