Live Updates

اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج

پیر 19 مئی 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔ جیل حکام کی رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر قومی یک جہتی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ قوم کو افواج پاکستان کے ساتھ مودی کیخلاف کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ 90 فیصد عوام ہیں جو باشعور ہیں۔ فیصلہ ساز بھی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد اپنے اصولوں کے مطابق رہا ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات