Live Updates

ٴْآئے روز دہشت گردی کے واقعات حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مولانا عبدالقادر لونی

پیر 19 مئی 2025 21:50

۹کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ضلعی امیر قلعہ عبداللہ مولانا عبدالواحد ہاشمی جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور ودیگر گلستان میں دھماکے کی شدید الفاظ سے مذمت شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی اور اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ آگ وخون کی لپیٹ سے عوام شدید کرب سے دوچار ہے پتہ نہیں کہ حکمران کو کس طرف لے جارہاہے اور بدامنی کی درپیش حالات پر کیوں سنجیدگی نہیں دیکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئے روز دہشت گردی کے واقعات حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے غلط فیصلوں کی وجہ سے بلوچستان خیبرپختونخوا آگ وخون کی لپیٹ میں ہے قوم آئے روز جنازوں اٹھانے سے تھک کر ہار چکے حکمرانوں کو جنازوں سے ان کو کیا درد احساس ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی نزاکت کاادراک تمام سیاسی جماعتوں کے زمہ داری ہے اداروں کی مجرمانہ غفلت اور حکومت کی نااہلی سے ملک قتل گاہ بن چکا ہے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مسلسل دھماکے بدامنی کی آگ میں جھونکنے کی ایک طے شدہ سازشی منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عوام اب جینے کاحق مانگ رہی ہے دھماکوں، خونریزی، بدامنی کی واقعات پر حکومت کی اقدامات مذمتی بیانات تک رہ چکی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں بدامنی اور دہشت گردی کے پس پردہ حقائق اور محرکات کو بے نقاب کرنے کے لیے متحد ہوجائے ارباب اقتدار کے مذمتی بیان یا اسے محض کسی تنظیم کی کارستانی قرار دینا دہشتگردی کی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات