Live Updates

ض*صدر مملکت کا بلوچستان میں کامیاب کارروائیوںپر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 20 مئی 2025 04:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 3 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا ۔صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات