Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات

منگل 20 مئی 2025 10:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور اس کے بنیادی دلچسپی کے امور کے لئے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر لیو جیان چاو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور آزمودہ دوست کی حیثیت سےپاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سی پی سی کے درمیان روابط کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔\932

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات