سانگلہ ہل، مودی کو آبی جارحیت پر بھی شرمند گی کا سامنا کرنا پڑے گا، ارمان ادریس چٹھہ

پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کی مودی کی مذموم خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی،میڈیا سے گفتگو

منگل 20 مئی 2025 11:41

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)محب وطن پارٹی کے رہنما چوہدری ارمان ادریس چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مودی کو آبی جارحیت پر بھی شرمند گی کا سامنا کرنا پڑے گا، بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کو شش کی تو وہ خو فناک جوابی کاروائی کیلئے بھی تیار رہے،دریاں کا رخ موڑنا جنگی جنون کی نئی شکل ہے اور پاکستان اس وار کو کبھی برداشت نہیں کرے گا،ہماری مسلح افواج پہلے سے بڑھ کر جواب دے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کا کو شش کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا،پاکستان اس بات کو کبھی برداشت نہیں کرے گا کہ بھارت دریاوں کا رخ موڑ کر اسے اقتصادی اور ماحولیاتی بحران میں مبتلا کرے اگر بھارت نے دریاوں کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو یہ ایک جنگی عمل ہوگا جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا،پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کی مودی کی مذموم خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔