اہل حدیث جماعتوں کے سربراہان نے بلاول بھٹو کو سفارتی سربراہی کمیٹی کا سربراہ بنانے کو نیک شگون قرار دے دیا

منگل 20 مئی 2025 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) مرکزی جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی قائد و امیر مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، جماعت کے سیاسی امور کے مشیر ڈاکٹر عامر عبدالله محمدی اور مدارس دینیہ پاکستان کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں جواں سال اور بردبار سیاسی بصیرت کے حامل بلاول بھٹو کو سفارتی سربراہی کمیٹی کا سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی شر انگریزی اور اسکے اوچھے پروپیگنڈوں سے اور اس کے مذموم مقاصد سے ہمیں ہمہ وقت چوکنا رہنا چاہیے انہوں نے کہا یہود ہنود اور ہندو بنیا کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہوسکتا ۔

مولانا سلفی نے کہا کہ بھارتی واویلے اور پہلگام واقع کو آڑ بنا کر جنگی جنونیت اور جنگ کی تیاری کرنا بھارت کی ناعاقبت اندیشی کی انتہا تھی جو اسے لے ڈوبی انہوں نے کہا پاکستان کے صدر ، وزیر اعظم اور عسکری و فضائی قیادت کی حکمت عملی اور خاص کر رب تعالیٰ کی غیبی مدد نے ہمیں بروقت بھارتی رافیل طیاروں اور ان کے ائیر بیس کے طیاروں کی درگت بن جانے کے بعد دشمن کے چھکے چھوٹ گئے اور وہ میدان جنگ سے بھاگ کر امن و سلامتی کے جھنڈے لہرانے پر مجبور ہو گیا۔

(جاری ہے)

مولانا سلفی نے کہا کہ ہماری پاکستانی قوم ، عسکری اور فضائی قیادت نے بروقت بھارت پر حملہ کر کے پوری دنیا میں اپنی جیت کے جھنڈے لہرائے ۔ یہ محمد عربی ﷺ اور ہمارے صحابہ کرام کی زندگیوں میں لڑے جانے والے غز وات، جنگیں اور غز وة الہند کی عکاسی ہے جسے ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور دنیا بھر کے لوگوں نے بھی اسے دیکھ کر پاکستان کے لئے دعائوں کی برکھا برسائی ۔