بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر کا تعلق بی جے پی سے نکلا

بھارتی بارڈر کراسنگ پر بی ایس ایف نے شناخت پوچھی تب بھی جیوتی نے خود کو بی جے پی سے بتایا تھا

منگل 20 مئی 2025 18:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکلا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق17 مئی کو گرفتار کی جانے والی ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بی جے پی کی کارکن نکلی، جیوتی ملہوترا کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مودی سرکار کا الزام ہے کہ جیوتی نے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطہ رکھ کر حساس معلومات فراہم کی تھیں۔اس کے برعکس گرفتار خاتون یوٹیوبر بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور متعدد بار بی جے پی کے ایونٹس میں شریک ہو چکی ہیں۔بھارتی بارڈر کراس کرنے پر بی ایس ایف کے جوان نے جب شناخت پوچھی تو جیوتی نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا تھا۔بی ایس ایف جوان نے بی جے پی ہی چاہیے کہہ کر خاتون سے جانچ پڑتال چھوڑ دی تھی، بی ایس ایف جوان کا جانچ پڑتال نہ کرنا اور چھوڑنا قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔