Live Updates

چودھری شجاعت کی ہدایت پرمسلم لیگی خواتین کااسکوارڈن لیڈر شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت

منگل 20 مئی 2025 21:35

چودھری شجاعت کی ہدایت پرمسلم لیگی خواتین کااسکوارڈن لیڈر شہید عثمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ایک حملے میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا۔فوزیہ ناز نے وطن کے دفاع کے لیے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ نے اللہ پاک آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ موت تو بر حق ہے لیکن ایسی موت نصیب سے ملتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات