Live Updates

عمران خان کی رہائی سے مایوس نہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے، بیرسٹر گوہر

منگل 20 مئی 2025 21:40

عمران خان کی رہائی سے مایوس نہیں، ان شا اللہ جلد رہا ہوجائیں گے، بیرسٹر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں ہوئے ہیں، عمران خان نا حق جیل میں قید ہیں، ان شا اللہ وہ جلد رہا ہوجائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو اتنی بڑی فتح سے نوازا ہے، اب کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اب بہت ہوگیا، کامن سینس پریویل کرنی چاہیے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری دعا ہے بانی اسی ہفتے رہا ہو جائیں لیکن ان شا اللہ وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر ہے نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا ہے، 6 مئی کو کوئی ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی نہ عمران خان کو کوئی بریفنگ دی گئی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہم سے ملاقات میں ایسی کسی بریفنگ کا تذکرہ نہیں کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات