Live Updates

دشمن نے دہشتگردی کا بیہودہ الزام لگا کر رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کر دیا ، حنیف عباسی

منگل 20 مئی 2025 23:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن نے دہشتگردی کا بیہودہ الزام لگا کر رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کر دیا ، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دیا \ اٹک میں یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوے ا نہوں نے کہا بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔

اور پانی بند کرنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام کو جواز بنا کر بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کر دیا ۔ تاہم ہماری مسلح افواج نے تاریخی جواب دے کر بھارت کو جس شکست سے دو چار کیا اس پر وہ اپنی خفت چھپانے کے جتن کئے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے شائینوں نے بھا رتی جارحیت کا جواب دیتے ہوے انکے پانچ جنگی جہاز مار گرائے ۔

(جاری ہے)

بہادر پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ جب بھارت ڈرون حملے کر رہا تھا ہماری عوام میدان میں نکل کر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی للکار رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اب سمجھ آجانی چاہیے کہ اس کا مقابلہ موت کے خوف میں مبتلا قوم کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ایک سینہ تان کر موت کو گلے لگانے والی نڈر قوم سے ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات