Live Updates

صدر مملکت ، وزیراعظم، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 23:10

صدر مملکت  ، وزیراعظم، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف سٹاف کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) صدر مملکت ، وزیراعظم، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی کابینہ نے بھارت کومنہ توڑ جواب دینے پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی باقاعدہ منظوری دی ۔وہ پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل ہوں گے۔ اس سے قبل 1958ء میں جنرل محمد ایوب خان فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ ان کے بعد پاکستان کی تاریخ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات