Live Updates

عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں وہ جلد رہا ہوجائیں گے

اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو معرکہ حق کی بڑی فتح سے نوازا ہے، اب عمران خان کی رہائی کا کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مئی 2025 19:46

عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں وہ جلد رہا ہوجائیں گے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مئی 2025ء ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں وہ جلد رہا ہوجائیں گے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ للہ تعالٰی نے پوری قوم کو معرکہ حق کی بڑی فتح سے نوازا ہے، اب عمران خان کی رہائی کا کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا۔

عمران خان ناحق قید ہیں ہم ان کی رہائی سے متعلق ہم مایوس نہیں وہ جلد رہا ہوجائیں گے۔ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی ان ہاؤس تبدیلی ہمارے کارڈز پر ہے۔دوسری جانب وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگر عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن اس کوشش سے اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کے لیے صرف خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈی جی پی آر میں ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران کہی۔فیصل واوڈا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، جبکہ نجم سیٹھی کی ''چڑیا'' اب عمر رسیدہ ہو چکی ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ چکا ہے۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی ایز کی رہائشی یا کاروباری جگہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کا آسان کاروبار منصوبہ ایک گیم چینجر ہے، جس کے تحت 57 ہزار نئے کاروباروں نے ترقی کا نیا دروازہ کھولا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام بڑے بازاروں میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور ہر بازار کے باہر الیکٹرک کارٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں سب سے آگے ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات