Live Updates

ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد اضافہ

بدھ 21 مئی 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 3.142 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 2.594 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 317 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 310 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ہوئی۔ مارچ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 342 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں کم ہو کر 317 ملین ڈالر ہوگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات