Live Updates

پی ایس ایل 10 میں کیچز ڈراپ کرنے کا مقابلہ، صرف ایک میچ جیتنے والی ملتان سلطانز نے سب سے زیادہ کیچز بھی چھوڑے

مجموعی طور پر ایونٹ میں ابتک 124 کیچز ڈراپ ہوئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 مئی 2025 12:16

پی ایس ایل 10 میں کیچز ڈراپ کرنے کا مقابلہ، صرف ایک میچ جیتنے والی ملتان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردیے۔ 
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

54 سالہ سابق ٹیسٹ کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔
2019ء کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، سال 2022ء اور 2023ء کی پی ایس ایل چیمپئن رہنے والی لاہور قلندرز اور 2020ء کی چیمپئن کراچی کنگز نے یکساں طور پر 20، 20 کیچز ڈراپ کیے۔ 
اسی طرح دفاعی چیمپئن اسلام آباد نے 19 مواقع دے کر حریف بیٹرز کو اننگز جاری رکھنے کی اجازت دی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہونیوالی بابر اعظم کی پشاور زلمی نے سب سے کم 18 کیچز چھوڑے۔
                                                                 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات