Live Updates

وعدہ ہے بلوچستان کا امن لوٹے گا، بچوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا، وزیراعلی بلوچستان

یہ ریاست اب ہارڈ سٹیٹ بنے گئے ،دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے، خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیاجائیگا،معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی،سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 21 مئی 2025 13:10

وعدہ ہے بلوچستان کا امن لوٹے گا، بچوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا، ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے بلوچستان کا امن لوٹے گا،بچوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا، یہ ریاست اب ہارڈ سٹیٹ بنے گئے ،دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے، کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیاجائیگا۔ یہ کسی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ بھارتی پراکسیز ہیں ۔

خضدار میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی بس میں 46 بچے سوار تھے۔معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی۔بچوں کو بے دردی سے شہید اور زخمی کیا گیا۔ دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔ہم بزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھارت کی پراکسی ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

اطلاعات تھیں کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاہم یہ اندازہ نہیں تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھا کہ یہ لوگ بھارت سے پیسے لے کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔افغان عبوری حکومت کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ کی سرزمین بار بار ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے۔

بھارت اپنی جنگی شکست چھپانے کیلئے ایسے اقدامات پر اتر آیا ہے اور بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسے گروہ ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔بھارت دہشت گردوں کو پیسہ اور ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ معصوم بچوں کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کی نہ کوئی قوم ہے نہ قبیلہ وہ صرف دہشتگرد ہیں جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

کسی بلوچ نے پنجاب کو نشانہ نہیں بنایا۔ دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے اور اب جب بات بچوں تک پہنچ چکی ہے۔وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے واضح کیا کہ دہشتگردوں سے بدلہ لیا جائے گا اور ان بزدل عناصر کو جہنم واصل کیا جائے گا۔ نوشکی واقعے میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل ہو ئے،اس واقعے میں ملوث عناصر کو بھی جہنم واصل کیا جائے گا جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات