Live Updates

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

بدھ 21 مئی 2025 16:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)یادگار شہدا جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، خاص طور پر سول اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز خاص طور پر ان شہدا کو خراج عقیدت ہے، جو پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات