Live Updates

بھارت کے یکطرفہ حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا،نیو یارک ٹائمز کا پاکستان کے امن پسند اور ذمہ دار عسکری روئیے کا اعتراف

پاکستان امن کا داعی ہے،پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی نیویارک ٹائمز سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 21 مئی 2025 15:55

بھارت کے یکطرفہ حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا،نیو یارک ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سات مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں اور پاک فضائیہ نے موثرجوابی کارروائی میں بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے۔امن کی کوششوں میں ایک بار پھر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے۔نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے نور خان ایئربیس سمیت دیگر چند مقامات کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟۔بھارت کی یکطرفہ جارحیت کے باوجود پاکستان نے دفاعی اور محتاط ردعمل دیا اور اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں۔

پاک فضائیہ نے مو¿ثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔اس موقع پر نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیاپاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنگ کے بعد بھی دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسران میں رابطہ برقرار ہے۔

دشمن کی جانب سے نور خان ایئربیس سمیت چند مقامات کو نشانہ بنایا گیا مگر پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر فعال ہے۔پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مکمل شفافیت دکھائی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت بھی اپنے نقصانات پر اتنی ہی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ عسکری موقف اختیار کرتے ہوئے امن کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپنی سنجیدہ کوششوں کا اظہار کیا ہے۔ ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پاکستان نے نہ صرف امن کی خواہش ظاہر کی ہے بلکہ اپنی مسلح افواج کے ذریعے بھارت کو بات چیت کا عندیہ بھی دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات