Live Updates

گورنر گلگت بلتستان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 17:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ ہے جو نہ صرف جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کا اعتراف ہے بلکہ قوم کےان پر اعتماد کا بھی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

سید مہدی شاہ نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں جس جرات ، حکمت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کیا اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اُن کی قیادت میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے گئے اور اندرونی و بیرونی خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا گیا۔جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں خوراج سمیت ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کی جانے والے آپریشنز مثالی ہیں، معرکہ حق میں ہندوستان کا غرور خاک میں ملانے والی عسکری قیادت قوم کا سرمایہ افتخار ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات