Live Updates

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کیچز چھوڑے،اعداد وشمار جاری

بدھ 21 مئی 2025 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن میں پلے آف میچز کے آغاز سے قبل ٹیموں نے 124 کیچز ڈراپ کردیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی جانب سے کیچز ڈراپ کرنے کے اعداد و شمار شیئر کیے جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان کی جانب سے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملتان سلطانز نے رواں سیزن سب سے زیادہ 25 کیچز چھوڑے اور 10 میچز میں محض ایک فتح حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈرز نے 22، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے یکساں طور پر 20، 20 کیچز ڈراپ کیے۔ اسی طرح دفاعی چیمپئن اسلام آباد نے 19 مواقع دے کر حریف بیٹرز کو اننگز جاری رکھنے کی اجازت دی۔ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ سے باہر ہونیوالی بابراعظم کی پشاور زلمی نے سب سے کم 18 کیچز چھوڑے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات